کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ مسائل کا حل اور علاقے میں ترقی کے دروازے کھولنا ان کا مشن ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر قبائلی عمائدین اور علاقے کے عوام سے ملاقات میں کہی جنہوں نے انہیں علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا ۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور وہ اپنے حلقے کے عوام کو بنیادی سہولتیں اور بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے ،نوجوانوں کو روزگار اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کیے اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جائے گی ۔ حلقے کے عوام نے حاجی علی مدد جتک کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ۔