• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی صوفی کچلاک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ،صارفین کو مشکلات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی صوفی کچلاک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ،صارفین اذیت کا شکار ، تفصیلات کے مطابق کلی صوفی کچلاک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں صارفین شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوگئے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ دن میں 10 سے 12 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جسکی وجہ سے نہ صرف گھریلوامور متاثر ہورہے ہیں جبکہ کاروبار بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے بارہا متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی علاقہ مکینوں نے کیسکو چیف سے اپیل کی کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید