کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں شہری فضا کو آلودہ کرنے کا سبب بننے لگیں ،گاڑیوں کی مکینکل حالت درست نہ ہونے کی وجہ سے شہری فضا آلودہ ہو گئی ،تفصیلات کے مطابق میں شہر میں چلنے والی متعدد گاڑیاں ایسی ہیں جن کی مکینکل حالت ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے ان سے نکلنے والا دھواں فضاء کو آلودہ کررہاہے ، شہریوںنے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر میں متعددمقامات ایسے ہیں جو آلودگی کے مراکز میں تبدیل ہو چکے ہیں اور ان کے قرب و جوار میں بسنے والے لوگوں کی تعداد مختلف امراض میں مبتلا ہو رہی ہے،اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں نے ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔