کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بنو قابل پاکستان کے سی ای او شاہد اقبال ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر میڈیا عمیر ادریس ، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام پاکستان فاروق کمالانی ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ طیب فرید خان اور الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ کی ٹیم نے ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا اور جمعہ 19 ستمبرکو بنو قابل کوئٹہ کے ٹیسٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الخدمت بنو قابل ٹیسٹ میں عصری و دینی تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلباء و طالبات اور نوجوان حصہ لیں گے ، یہ بلوچستان کی تاریخ کا یوتھ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بنو قابل پروگرام سے ہزاروں نوجوان کے بہتر معاشی مستقبل کی راہ ہموار ہوگی ۔