کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ تعلیم کمیشن (ایچ ای سی) نے کامن ویلتھ اسکالرشپ 2025 کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔یہ اسکالرشپس کامن ویلتھ اسکالرشپ کمیشن (CSC) برطانیہ کی جانب سے فنڈ کی جاتی ہیں، جن کا مقصد اعلیٰ تعلیم اور بین الاقوامی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ان اسکالرشپس کے ذریعے پاکستانی طلبہ کو برطانیہ کی جامعات میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ایچ ای سی پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر 2025، شام 4 بجے (پاکستانی وقت) مقرر کی گئی ہے۔ اس پروگرام کے تحت،ماسٹرز کے لیے 26 نشستیںاورپی ایچ ڈی کے لیے 30 نشستیں مختص کی گئی ہیں،درخواست دہندہ کا پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری اور مستقل رہائشی ہونا لازمی ہے۔آخری ڈگری میں پہلی ڈویژن ہونا ضروری ہے۔دوہری شہریت رکھنے والے امیدوار اہل نہیں ہوں گے۔