• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی ادویات کی فروخت پر محکمہ صحت کی خاموشی قابل تشویش ہے،عوامی ورکرز پارٹی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی ورکرز پارٹی بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جعلی ادویات کی فروخت اور محکمہ صحت کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، پارٹی کے ایک صوبائی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے اکثر میڈیکل اسٹوروں پر جعلی ،غیر معیاری اور ناقص ادویات کی فروخت جاری ہے جس کے پیچھے طاقتور مافیا ہے جس کے سامنے محکمہ صحت خاموش تماشائی ہے ۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گورننس نام کی کوئی چیز نظر نہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی ورکرز پارٹی دکھی انسانیت کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مذمت اور چیف جسٹس آف بلوچستان سے اپیل کرتی ہے کہ جعلی ادویات کی فروخت کا نوٹس لیا اور متعلقہ اہلکاروں سے سختی سے پوچھ گچھ کی جائے اور اصل ادویات کی فراہمی اور فروخت کے عمل کو شفاف بنانے کے لیئے فوری طور پہ ٹھوس اور نتیجہ خیز اقدامات کیئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید