کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل آج بگٹی کرکٹ اسٹیدیم میں فلڈ لائٹس میں گورنر الیون اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گااختتامی تقریب میوزک شو اور موٹرسائیکل کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گئی تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے زیر اہتمام جاری دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان کرکٹ گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے کا آخری سیمی فائنل گورنر الیون اور لاڑکانہ کی ٹیمیں کے درمیان کھیلا گیا لاڑکانہ ٹم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاگورنر الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 181 رنزکاہدف دیا گورنر الیون کی جانب سینعمت اللہ74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جواب میں لاڑکانہ کی ٹیم ہدف کے تعاقب پوری ٹیم 117 رنزپر ڈھیر ہوگئی گورنر الیون نے یہ میچ 64 رنز سے اپنے نام کیا اور فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے اختتام پر آتش بازی کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا گیا ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج گورنر الیون اور کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے درمیان کھیلا جائے گااختتامی تقریب میوزک شو اور موٹرسائیکل کی قرعہ اندازی بھی کی جائے گئی اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔