ملتان (سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجن میں سیلابی پانی کی وجہ سے 2 لاکھ68ہزار صارفین کی بجلی منقطع کی گئی۔ 13 اضلاع میں 180 سے منسلک صارفین کی بجلی جزوی طورپر منقطع کی گئی ہے ۔ ان فیڈرز سے منسلک علاقوں میں سیلابی پانی آنے کی وجہ سے برانچز سے بجلی بند کی گئی ہے جبکہ محفوظ علاقوں میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے ۔ملتان،مظفرگڑھ، خانیوال اور ساہیوال میں منقطع کی گئی برانچز میں سے 19ہزار861صارفین کی بجلی بحال کردی گئی ۔تمام اضلاع میں میپکو کے فلڈ ریلیف کیمپس قائم ہیں جہاں ایس ڈی اوز اور ایکسین کی سربراہی میں لائن سٹاف پر مشتمل ٹیمیں دن اور رات میں سیلابی پانی کا جائزہ لے رہی ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔ سیلابی پانی آنے کے باعث ضلع ملتان کے25فیڈرز کے 93057ص ارفین کی بجلی کی فراہمی منقطع کی گئی ہے۔ ضلع بہاولپور میں28فیڈرز سے منسلک 29628 صارفین کو بجلی فراہمی سیفٹی ایس اوپیز کے تحت بند، ضلع لودہراں میں 14فیڈرز کے صرف 7927،ضلع ساہیوال کے5فیڈرز کے5204، ضلع پاکپتن کے13فیڈرز کے 8698،ضلع رحیم یار خان کے 13فیڈرزکے 7581،ضلع وہاڑی کے17فیڈرز کے 28347،ضلع خانیوال کے13 فیڈرز کے 21825،ضلع بہاولنگر کے 20فیڈرز کے 7366، ضلع راجن پور کے2 فیڈرز کے 124،ضلع ڈی جی خان کے ایک فیڈر کے صرف 2، ضلع مظفرگڑھ کے 22فیڈرز کے39131اور ضلع کوٹ ادو کے ایک فیڈر کے 40 صارفین کو بجلی فراہمی منقطع ہے۔