• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر ملتان کا جلالپور پیر والہ کا ہنگامی دورہ ، سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے آج جلالپور پیر والہ کا ہنگامی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے سکھر موٹر وے انٹرچینج کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی اور کہا کہ چناب میں پانی کی کمی کی وجہ سے ستلج کے ریلے کے اخراج کا عمل تیز ہو گیا ہے، جس سے جلالپور کی آبادیوں کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ کم ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شجاع آباد کی بستی دھوندوں کے شگاف سے شہر کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے، اور متاثرین کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔وسیم حامد سندھو نے انتظامیہ کے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی بروقت مدد کریں اور تمام متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کریں تاکہ شہریوں کی زندگیوں کو مزید خطرے سے بچایا جا سکے۔
ملتان سے مزید