ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے ڈیڑھ کروڑ مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو آمین نے درخواست دی کہ سہیل سے اس کے کاروباری تعلقات تھے جس نے ڈیڑھ کروڑ کی رقم لی اور بدلے میں چیک دیا جو بوگس ثابت ہوا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔