ملتان (سٹاف رپورٹر) مون سون گزرتے ہی ایک ہفتے کےد وران درجہ حرارت میں تقریباً 10سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے ، گرمی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اے سی دوبارہ چلا لئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے اعدادو شمار کے مطابق ایک ہفتہ قبل ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.1سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا لیکن آج زیادہ سے زیادہ 36.5سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.1سینٹی گریڈ رہے گا۔