• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ورکرز یونین کا رینالہ خورد ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور کو خراجِ عقیدت

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) نے رینالہ خورد ٹرین حادثے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ ڈرائیور محمد امتیاز کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اہل خانہ کو فوری طور پر شہید پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔یونین کے قائدین منظور رضی، ایڈووکیٹ محمد نسیم راؤ، ڈاکٹر بابر قادری، سید اشفاق حسین شاہ، چوہدری مقبول حسین، سید سلیم چشتی، علی حیدر چاچڑ، شیر محمد بلوچ، گلزار کھوسو، طفیل خان بادوزئی، چوہدری اجمل، فضل واحد، شوکت جدون، فرہاد خان، جہانگیر مہمند، وحید اسلم، شکیل اعوان، سید مظہر بخاری، ناصر عزیز، امجد علی خان اور دیگر رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ رینالہ خورد ریلوے اسٹیشن کو شہید محمد امتیاز کے نام سے منسوب کیا جائے اورگزشتہ 10 برسوں میں ہونے والے بڑے ٹرین حادثات کی انکوائری رپورٹس عوام کے سامنے پیش کی جائیں۔
ملتان سے مزید