ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی چائے کی پتی اور ملاوٹی دودھ تیار کرنے والا گروہ پکڑلیا،شاہین ٹاؤن اصطبل روڈ پر چائے یونٹ اور بستی دلوواں میاں چنوں خانیوال میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ،2000 کلو ملاوٹی پتی،550 کلو ملاوٹی اجزاء، 300 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، مالکان کیخلاف مقدمات درج کرادیےگئے،چائے پروڈکشن یونٹ اور ملک کولیکشن سنٹر کو بند کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق شاہین ٹاؤن اصطبل روڈ اور بستی دلوواں میاں چنوں خانیوال میں چائے پروڈکشن یونٹ اور ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں رنگ اور کیمیکلز لگی پتی اور ملاوٹی دودھ برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق کھلے رنگ اور کیمیکلز سے مضر صحت پتی تیار کی جارہی تھی۔ دودھ میں پاؤڈر کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ملک کولیکشن سنٹر کے مالک کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت چائے کی پتی، ملاوٹی دودھ اور دیگر ممنوعہ اجزاء موقع پر تلف کردیے۔