ملتان(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان شعیب جاوید حسین کی خصوصی ہدایت پر اسٹیٹ لائف ہیلتھ اینڈ ایکسیڈنٹ ایشورنس ملتان زون کی ٹیموں نے ملتان،خانیوال اور بہاولپور اور گرد و نواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں۔ ان کیمپس میں مریضوں کو مفت طبی معائنہ، مفت ادویات اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔