ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رانا سلیم نے 15ستمبر 2025سے غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایم ڈی اے اور ضلع کونسل کی حدودم میں نئی ہاوسنگ سکیموں کی منظوری ایم ڈی اے دے گا۔ غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف ایم ڈی اے پیرا کی مدد سے کاروائی کرے گا، غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ ملتان میں 200سے زائد ہاوسنگ سکیمیں غیر قانونی ہیں لیکن مذکورہ کالونی مالکان عوام کو دھوکا دہی کرکے پلاٹس فروخت کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کیا جارہا ہے۔