• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب کا شجاع آباد کے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی جنوبی پنجاب نے شجاع آباد کے فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا، وہ فلڈ ریلیف کیمپس طاہر پور اور یونین کونسل 96 گئے عملے کی حاضری چیک کی اور ہدایت جاری کی کہ تمام اسٹاف دوران ڈیوٹی نیم ٹیگ لازمی پہنیں تاکہ متاثرہ افراد کو سہولت میسر ہو، سپیشل سیکرٹری صحت و آبادی نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے مطابق سیلاب متاثرین کو 100 فیصد صحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ویکسینیشن پروگرامز (ARV، ASV اور روٹین امیونائزیشن) کی مکمل فراہمی اور کولڈ چین کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ مزید برآں متاثرین کی زیادہ تعداد کے پیش نظر ادویات کا اضافی اسٹاک فراہم کرنے اور ہائیجین کٹس کی 100 فیصد تقسیم پر بھی زور دیا۔
ملتان سے مزید