ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوری طور پر تمام ضروریات زندگی کی اشیا، کھاد بیج اور زرعی ادویات پر سبسڈی کا اعلان کیا جائےاور سیلاب زردہ علاقوں میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے اس پر فوری عمل کر کے کسان کو بیج و کھاد مفت یا آسان اقساط پر دیا جائے، کیونکہ جنوبی پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا طبقہ کسان طبقہ ہے۔ سیلاب متاترین کے بجلی کے بل اس وقت تک معاف کئے جائیں۔