ملتان(سٹاف رپورٹر)اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن(اے ایس اے) جامعہ زکریا نے 15ستمبر(آج ) تک مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کلاسز کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے،اے ایس اے کی جانب سے وائس چانسلر کو ارسال کیے گیے مراسلہ میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ سلیکشن بورڈ کے حالیہ فیصلوںپر عمل درآمد نہ کرے اور اسامیاں دوبارہ مشتہر کی جائیں، پی ایچ ڈی کرنے والوں کی چھٹیاں کم کرنے اورپی ایچ ڈی کے سٹوڈنٹس کو10ہزارروپے ماہانہ معاوضہ پرپارٹ ٹائم کلاسز پڑھانے کا فیصلہ15ستمبر تک واپس لیا جائے۔