ملتان(اسٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان افتخار حسین نےاپنے آفس میں کھلی کچہری منعقد کی ، اس دوران انہوں نے ریلوے ملازمین سمیت عام سائلین کی درجنوں شکایات سنیں جبکہ بیشتر شکایات موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں،ڈی ایس نے افسران کو ہدایت کہ جن شکایات کا فوری حل ممکن نہیں ان کے حل کو میرٹ کی بنیاد پرممکن بنایا جائے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی ۔