ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈویژن کے چیئرمین و انجمن تاجران چوک گھنٹہ گھر کے صدر فہد اسحاق سانگی نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب سے متاثرہ تاجروں اور دکانوں کی بحالی کے لیے فوری طور پر ریلیف فنڈ کا اعلان کرے جب کہ مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے،تاجر برادری سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔