• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خدام الزاہرین حضرت امام حسینؓ گروپ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ

ملتان (سٹاف رپورٹر) خدام الزاہرین حضرت امام حسینؓ گروپ کے زیر اہتمام ملتان کے نواحی علاقے سلار واہن میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جہاں ایک ہزار سے زائد متاثرہ لوگوں کو کھانا بھی فراہم کیا گیا،سماجی کارکن ریٹائرڈ کرنل اطہر نے کہا کہ سیلاب نے لوگوں کو سخت پریشان کر دیا ہے، مگر ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔سماجی کارکن عثمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان شاءاللہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا، ڈاکٹر علی ابوذر نے کہا کہ کیمپ میں بڑی تعداد میں جلدی امراض کے مریض آئے، جن کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔
ملتان سے مزید