• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب زدگان کی 25 لاکھ مالی معاونت، تین ماہ کا بجلی بل معاف کیا جائے، چیمبرز آف سمال ٹریڈرز

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبرز آف سمال ٹریڈرز ملتان کے ضلعی جنرل سیکریٹری خواجہ یاسر اشفاق نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بھی حالیہ بدترین سیلاب کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب زدگان سیلاب کی وجہ سے اپنے گھروں اور پیاروں کو کھو چکے ہیں سیلابی علاقوں کے چھوٹے تاجر اور دکاندار روزگار سے محروم ہو چکے ہیں اسی لیے حکومت متاثرین سیلاب زدگان کو فی کس متاثرہ سیلاب زدگان کی 25 لاکھ تک مالی معاونت کرے اور تین ماہ تک بجلی کے بل معاف کیے جائیں تاکہ وہ معاشی طور پر سنبھل سکیں متاثرین سیلاب زدگان کو کھانے پینے کی سہولیات سمیت ان کے بچوں کے لیے دودھ اور خوراک سمیت طبی ادویات کی فراہمی کو حقیقی معنوں میں یقینی بنایا جائے اور جن متاثرین سیلاب زدگان کے مال مویشی بچ گئے ہیں ان کے چارے کا بھی انتظام کیا جائے۔
ملتان سے مزید