ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جلالپور کے علاقہ سے نامعلوم افراد دلبر کے گھر سے سولر پلیٹیں چوری کرکے گئے، سٹی جلالپور کے علاقہ سے غلام محمد کے مویشی جب کہ ظفر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا، سٹی شجاعباد کے علاقے میں مدنی کے گھر سے سولر پلیٹیں اور انورٹر چوری ہوگیا ،مخدوم رشید کے علاقہ سے رفیع کی کیبل تار چوری کرلی گئی جب کہ اسی علاقہ سے غلام رسول کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا، تھانہ کینٹ کے علاقے سے ثاقب اور ذیشان کے موبائل چوری ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ سے علی کا موبائل فون چوری ہوگیا ،تھانہ قطب پور کے علاقے سے احمد کا موبائل فون چوری ہوگیا، تھانہ شاہ شمس کے علاقہ سے نامعلوم افراد اظہر علی کے گھر سے نقدی و ریال لوٹ کر فرار ہوگئے جب کہ اسی تھانے کی حدود سے مدنی کے گھر سے نقدی و سونا چوری کرلیا گیا، تھانہ الپہ کے علاقہ سے نامعلوم افراد عمر حیات کے جانور چوری ہوگئے۔