ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا نے اپنے فیکلٹی ممبران کی اندرون ملک اور بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے چھٹیوں کی پالیسی تبدیلکردی، اکیڈمک سٹاف ایسوی ایشن کا چھٹیوں کا دورانیہ کم کرنے پر احتجاج ، فیصلے کے مطابق اب اندرون ملک پی ایچ ڈی کرنے والے فیکلٹی ممبر کو تنخواہ کے ساتھ 3سال کی رخصت دی جائے گی،جب کہ مذکورہ فیکلٹی ممبر بغیر تنخواہ کے مزید 3سال کی غیر معمولی رخصت (اے او ایل )لے سکے گا، فیصلے کے مطابق بیرون ملک کی جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے والے فیکلٹی ممبر کو تنخواہ کے ساتھ 4سال کی رخصت ملے گی،جب کہ مزید رخصت بغیر تنخواہ کے ملے گی ،یہ عرصہ بھی زیادہ سے زیادہ تین سال کو ہوگا،واضح رہے کہ اس سے قبل اندرون ملک اور بیرون ملک پی ایچ ڈی کے لیے فیکلٹی ممبر کو تنخواہ کے ساتھ 5سال کی رخصت کی سہولت حاصل تھی۔