• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹبہ سلطان پور کے مختلف چکوک میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف آپریشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو،پولیس اور رینجرز کی مشترکہ ٹیم نے ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کے مختلف چکوک میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا ۔ سپریٹنڈنگ انجینئر وہاڑی سرکل ملک وسیم اختر اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین میلسی ڈویژن فیاض کھوکھر اور ایس ڈ ی او ٹبہ سلطان پور سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے چک 96/WB، ظہیرنگر، چک 74/WB، چک 15/L، چک 47/10-Rاور چک 90/WB میں رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3لاکھ10 ہزار روپے وصول کرلئے جبکہ ایک لاکھ روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2مستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے ۔ چیکنگ کے دوران 4افراد کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا اور ان کے کنکشنز منقطع کرکے تنصیبات اُتارلیں جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کیلئے درخواستیں بھیج دیں۔
ملتان سے مزید