ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال انتظامیہ نے پرو وائس چانسلر کے خالی عہدے پر مستقل تعیناتی کیلئے تین نام سیکرٹری صحت پنجاب کو ارسال کر دیئے ہیں ، پرو وائس چانسلر کا عہدہ گزشتہ کئی سال سے خالی ہے جس پر تاحال کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب کو مراسلہ بھجوایا ہے ، جس میں اس عہدے پر تقرری کے لئے سفارشات بھجوائی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق جن تین ناموں میں سے اس عہدے پر سلیکشن کی سفارش کی گئی ہے ان میں سینئر پروفیسر و پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر احمر اور ڈاکٹر راشد قمر کے نام شامل ہیں۔