ملتان (سٹاف رپورٹر) سیلاب کی تباہ کاریوں اور غزہ میں اسرائیلی مظالم سے نجات کے لیے جامعہ خیر المدارس ملتان میں اجتماع منعقد ہوا ،جس میں صحیح البخاری شریف کی مکمل تلاوت کی گئی، اجتماع میں مولانا محمد حنیف جالندھری نے خطاب کیا ،جبکہ جنوبی پنجاب سے نامور علماء کرام وشیوخ الحدیث ،مشائخ عظام شریک ہوئے ،مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ اللہ کے عذاب ،مصائب ومشکلات سے نجات کے لیے صحیح البخاری شریف کی تلاوت اکابر کا مجرب عمل ہے، جامع مسجد خیر المدارس میں علماء کرام اور دورہ حدیث کے طلبہ نے اول تا آ خر مکمل بخاری شریف کی تلاوت کی ۔ تقریب میں شیخ الحدیث ،مفتی عبد اللہ ، مولانا نجم الحق جالندھری سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔