• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم حنانہ کے تحت عید میلادالنبیؐ اور تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) بزم حنانہ کے زیر اہتمام 1500 سالہ جشن  میلادالنبیﷺ اور تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس ملتان پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر قاری ناصر میاں نقشبندی نے کی۔ اس موقع پر مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حضور نبی اکرم حضرت محمد مصطفیﷺ کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور آپؐ خاتم النبیین ہیں۔ آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے،  مفتی محمد عثمان پسروری، محمد یونس غازی، ڈاکٹر اکمل مدنی، ایوب مغل نورانی، پروفیسر سلیم اشرف قادری اور دیگر مقررین نے کہا کہ نبی اکرمﷺ کی سیرت پر عمل ہی ذریعہ نجات ہے۔ 
ملتان سے مزید