ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے ملتان کی انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، تفصیل کے مطابق ریلوے اراضی پر قابض افراد کے خلاف کاروائی ریلوے سٹیشن پپلاں اور ٹبہ مہربان شاہ میں کی گئی، آپریشن کے دوران 1 ایکڑ رہائشی اراضی واگزار کرالی گئی،جس کی مالیت 35 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے،ڈی ایس ریلوے ملتان کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے گا ۔