اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ولادت باسعادت سرور کونین، سید الانبیاء، رحمت العالمین حضرت محمد مصطفیؐ کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام و مشائخ عظام اور مرکزی رہنما نے خطاب کیا۔ کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے اپنا مکروہ چہرہ میڈیا کے لبادے میں چھپایا ہوا ہے لیکن جب یہ ہمارے نبی ختمی المرتبؐ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں تو اپنی مغربی تہذیب کے برہنہ پن کو واضح کرتے ہیں۔