• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں فائرنگ ،2جاں بحق 7 زخمی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ نیلور کے علاقے ایر یا لہتراڑاڑ روڈ چراہ گاؤں میں بدنام زمانہ منشیات فروش اور قتل میں اشتہاری ملزم حمزہ ولد محمود سکنہ چراہ گاؤں تحصیل و ضلع اسلام آباد پولیس مقابلے میں پار ہو گیا پولیس کے مطابق ریڈ کیا گیا ملزم نے فائرنگ کی اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور موقع پر ہی ڈیتھ ہو گئی حمزہ والد محمود کے خلاف تھانہ نیلور میں 07 مقدمات درج ہے،تھانہ چونترہ کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گارڈز نے جمعغ کو جدید آتشیں اسلحہ سے مقامی زمینداروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص عزیزالرحمن عرف کیمرہ استاد جاں بحق جبکہ طاہر نامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا پولیس نے عاصم عزیز ،زاہد عزیز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تھانہ چکلالہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر بائیک اور پانی والے ٹینکر کا ایکسڈینٹ ہو گیا ہے ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچی تو موٹر سائیکل سوار 27سالہ محمد حبیب کی موقع پر ہی ڈیتھ ہو چکی تھی۔
اسلام آباد سے مزید