• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مکینوں نے چئیر مین سی ڈی اے سے الیکٹرک بس سروس کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) میڈیا ٹاؤن ، بحریہ ٹاؤن ، پولیس فاونڈیشن ۔ڈاکٹرز ٹاون ،پاکستان ٹاؤن ، پی ڈبلیو ڈی کے مکینوں نے میڈیا ٹاؤن سے پمز تک الیکٹرک بس کے کامیاب روٹ پر گاڑیوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے، ہردو گھنٹے کے بجائے ہرآدھے گھنٹے بعد چلائی جائے تاکہ ہر دوگھنٹے بعد چلنے والی بس پر رش بھی کم ہوسکے اور شہریوں کوہر آدھےگھنٹے بعد بہترین سفری سہولت میسر ہو اسلام آباد ایکسپریس وے پر مختلف سٹاپس پر بس میں اتنا رش ہوتا ہے کہ تل دھرنے تک کی گنجائش نہیں ہوتی ہر دوگھنٹے بعد الیکٹرک بس چلنے کے باعث شہری اور طلباوطالبات کی بڑی تعداد اس سہولت سے مستفید ہونے سے محروم اور پہلے کی طرح پبلک ٹرانسپوڑت پر دھکے کھانے پر مجبور ہے ۔
اسلام آباد سے مزید