راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)روزنامہ جنگ کے ڈپٹی منیجرپروڈکشن کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیاگیا،محمد بخش سپراڈپٹی منیجر پروڈکشن روزنامہ جنگ راولپنڈی 13ستمبر کی صبح ڈیوٹی کرکے راجہ بازارسے صدر کی طرف جارہے تھے کہ جب وہ گوالمنڈی روڈ پر ریلوے اوور ہیڈ برج کے نیچے سے گزر ے تو اس دوران عقب سے آنے والے 2موٹرسائیکل سواروں نے انہیں اوور ٹیک کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر روک لیا،ان میں سے ایک ملزم نے پسٹل ان کی ٹانگ پر رکھ لیا اور کہاکہ سب کچھ چپ کرکے نکال دو،ملزمان نے ان سے موبائل ،شناختی کارڈ،ڈرائیونگ لائسنس ،2اے ٹی ایم کارڈ،اور 15سوروپے چھین لئے۔