اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )فرح ناز اکبرپارلیمانی سیکرٹری وزارتِ وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور صدر مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ اسلام آباد نے کلثوم نواز شریف کی ساتویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ایک پرُوقار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں ختمِ قرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی رہنماؤں اور خواتین ونگ اسلام آباد کی اراکین نے شرکت کی اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فراح ناز اکبر نے محترمہ کلثوم نواز شریف کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔