اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے 8 ڈاکو، 8 سماج دشمن عناصر اور 10 اشتہاری و عدالتی مفرور گرفتار کر لیے ہیں ،تھانہ کوہسار پولیس نے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تین منظم جرائم پیشہ گروہوں کے 8ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، ملزمان سے 28 لاکھ روپے نقدی ،50 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات،28 قیمتی موبائل فونز،وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں ، تھانہ سیکرٹریٹ ،تھانہ آبپارہ ، تھانہ شالیمار ، تھانہ رمنا،تھانہ ترنول ،تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ کرپا پولیس ٹیموں نے8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک کلو223 گر ام ہیروئن ، 275 گر ام آ ئس، 510گر ام چرس، مختلف بور کے چار پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے، گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران10 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی کو بھی شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔