• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او نے ریٹائر ہونیوالے ریڈر سب انسپکٹر کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد کیا

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ریجنل پولیس دفترمیں بطور ریڈر فرائض منصبی سرانجام دینے والے سب انسپکٹر محمد لطیف کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر انکے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقادکیا، تقریب میں ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن عبدالفاروق، اے ڈی آئی جی ملک نعیم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاوید رسول ودیگر برانچ انچارجزسمیت ریجنل پولیس دفترمیں تعینات افسران اور سٹاف نے بھرپور شرکت کی، اس موقع پر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر محمد لطیف نے اپنی سروس کے دوران انتہائی محنت، ایمانداری اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بطریقِ احسن سرانجام دیا اور محکمہ پولیس کو ہمیشہ وقار بخشا۔تقریب کے اختتام پر ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے سب انسپکٹر محمد لطیف کو اعزازی شیلڈز اور یادگاری تحائف پیش کیے جبکہ دیگر برانچ انچارجز اور سٹاف نے بھی اپنی طرف سے تحائف پیش کیے۔
اسلام آباد سے مزید