• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم اور چیف آف اسٹاف کے درمیان جھڑپ، حکومت اختلافات کا شکار، قیادت پر سوالیہ نشان

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ایسی شرمناک صورتحال کا سامنا ہے جس نے ان کی قیادت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ وزیراعظم اور ان کے سب سے قریبی ساتھی مورگن سیوینی (چیف آف اسٹاف) کے درمیان شدید جھڑپ سامنے آئی ہے، جو اب ویسٹ منسٹر کی سب سے بڑی سیاسی گپ شپ بن چکی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اسٹارمر نے غصے میں اپنے معاون سے کہا، ’’تمہیں مجھے ایسی مشکلوں سے بچانا چاہیے!‘‘ جس پر میک سیوینی نے سخت جواب دیا، ’’میں یہی تو کر رہا ہوں۔‘‘یعنی وہ کہہ رہے تھے کہ وہ اسٹارمر کو اطلاع دینے اور تحفظ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اسٹارمر محسوس کر رہے تھے کہ وہ وقت پر کارروائی نہیں ہو رہی۔ یہ مکالمہ ظاہر کرتا ہے کہ لیبر حکومت کے اندر شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید