• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں ناکام اور کرپٹ حکومت، جنگجو یہاں پہنچے نہیں پہنچائیں گئے ہیں، مولانافضل الرحمٰن

پشاور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ناکام اور کرپٹ حکومت ہے، عوام امن و سکون کیلئے ترس رہے ہیں ،جنگجو یہاں پہنچے نہیں بلکہ پہنچائیں گئے ہیں،بین الاقوامی قوتیں پاکستان کی سیاست میں مکمل دخیل ہیں، یہاں حالات پیدا شدہ نہیں پیدا کردہ ہیں،ملک میں ریاست بے بس اور سفاک قاتل دندناتے پھر رہے ہیں ، بین الاقوامی قوتوں کا کھیل جاری ہے اور اسی کشمکش میں سی پیک کا راستہ روکا جارہا ہے، ہم بندوق کی سیاست کے قائل نہیں ہم ملک اور آئین کیساتھ کھڑے ہیں ،وفاق میں ہمیں عمران خان کی حکومت سے گلہ تھا لیکن موجودگی حکومت بھی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں لاسکی ہے۔ پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں امن وسکون نام کی کوئی چیز نہیں،عوام کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں،آج کل گھر سے نکل کر واپسی کو خوش قسمتی سمجھی جاتی ہے سفاک قاتل دندناتے پھر رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید