• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر نازلی حسین ڈاؤ اور نیک محمد جامعہ لاڑکانہ کے وی سی مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کی دو جامعات ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اور لارکانہ یونیورسٹی کے لیے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کی منظوری دیدی ہے جب کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور جامعہ سندھ کے وائس چانسلرز کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز وزیر اعلیٰ خود کریں گے اور سکرنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے لیے ایک امیدوار کی سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ اشتہار جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر آنے والی ڈاکٹر نازلی حسین کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دیدی ہے انھوں نے 74.80 نمبر لیے تھے۔ ڈاکٹر جہاں آراء حسن نے 70.33 جب کہ ڈاکٹر سید خالد اشرفی نے 62.20 نمبر لیے تاہم ان کی سیکورٹی کلیئرنس نہیں ہوسکی۔ لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر نیک محمد شیخ کے نام کی بطور وائس چانسلر منظوری دی گئی انھوں نے 71.83 نمبر حاصل کیئے۔ ڈاکٹر امام الدین کھودو نے 65.60 اور ڈاکٹر سید منیر احمد شاہ نے 64 نمبر حاصل کیئے تھے۔ سکرنڈ یونیورسٹی کے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار ڈاکٹر پرشوتم کھتری کی انٹیلیجنس کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے سکرنڈ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی آسامی دوبارہ مشتہر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایک امیدوار کی منظوری دیدی ہے جب کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء اور جامعہ سندھ کے وائس چانسلرز کے عہدے کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز وزیر اعلیٰ خود کریں گے لاء یونیورسٹی میں پہلا نمبر جسٹس کوثر سلطانہ دوسرا نمبر محمد شاہد شفیق اور تیسرا نمبر ڈاکٹر تحریم فرخ کو دیا گیا ہے جب کہ جامعہ سندھ میں ڈاکٹر فتح محمد مری پہلے، ڈاکٹر خلیل الرحمان کمباٹی دوسرے اور ڈاکٹر طارق رحیم سومرو تیسرے نمبر پر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید