• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کی برآمدات میں کمی پر گہری تشویش

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (PTC) نے اپنی تازہ رپورٹ میں برآمدات میں خطرناک کمی پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو پاکستان کی عالمی منڈی میں پوزیشن مزید کمزور ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں پاکستان کی کُل برآمدات 12.5 فیصد سال بہ سال اور 10 فیصد ماہ بہ ماہ گر کر 5.1 ارب ڈالر تک محدود رہیں، جب کہ صرف ٹیکسٹائل و ملبوسات کی برآمدات 1.53 ارب ڈالر رہیں جو سال بہ سال 7 فیصد اور ماہ بہ ماہ 9 فیصد کمی ہے۔
اہم خبریں سے مزید