لاہور(کرائم رپورٹر)کالا شاہ کاکو کے قریب سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک کا اسکواڈ حادثے کا شکار ہوگیا ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور آرہی تھیں شاہدرہ کے پاس حادثہ پیش آگیاپولیس کے مطابق ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سےپولیس اہلکار زخمی ہوگئے تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا،زخمیوں میں عمر،عبداللہ اور مبشر شامل ہیں سکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی۔پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں۔سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کو سکیورٹی کے ہمراہ بھجوادیاگیا۔