• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارلی کرک قتل، ایف بی آئی سربراہ کو کانگریس کی تحقیقات کا سامنا

واشنگٹن (جنگ نیوز) ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کش پٹیل کو امریکہ کی کانگریس کے سخت سوالات کا سامنا ہے کیونکہ چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں ابتدائی غلطیوں نے ان کی کارکردگی پر شکوک پیدا کر دیے ہیں۔ وہ عدالتی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونگے۔ پٹیل نے سوشل میڈیا پر غلط طور پر یہ اعلان کیا تھا کہ مشتبہ قاتل گرفتار ہو چکا ہے۔ اب وہ منگل اور بدھ کو سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی عدالتی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان سے نہ صرف کرک کیس کے بارے میں بلکہ اس بات پر بھی سوالات کیے جائیں گے کہ آیا وہ اس ایجنسی کو سنبھالنے کے اہل ہیں جو سیاسی تقسیم اور اندرونی خلفشار سے دوچار ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کی جانب سے قاتل ٹائلر رابنسن کی شناخت اور گرفتاری کی رفتار کو سراہا، لیکن اس کے باوجود قدامت پسند حلقوں میں پٹیل کی اہلیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید