وادی تیراہ (جنگ نیوز) وادی تیراہ میں برقمبرخیل حیدر کنڈاؤ کاریگر کلے میں قبیلہ برقمبرخیل کے قومی مشران حاجی ظاہر شاہ آفریدی اور کمال الدین کی قیادت میں قومی شوریٰ نے غیرت کے نام پر مبینہ فحاشی کی روک تھام کے لیے کارروائی کرتے ہوئے چار مکانوں کو آگ لگا کر جلادیا ۔ ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کسی قانونی یا شرعی ضابطے کے تحت نہیں آفریدی قبائل کی صدیوں پرانی روایات کے مطابق کیا گیا ۔ تقریباً دو ماہ قبل گاؤں میں دو نوجوان لڑکوں اور دو لڑکیوں کی متنازع ویڈیوز اور غیر اخلاقی آڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ معاملہ منظرِ عام پر آنے کے بعد قومی شوریٰ نے اسے قبیلے کے اقدار اور قومی روایات کے خلاف منافی قرار دیتے ہوئے سخت فیصلہ کیا۔شوریٰ کے نمائندوں حاجی ظاہر شاہ آفریدی اور کمال الدین کے مطابق گھروں کو جلانے کا فیصلہ کسی قانونی یا شرعی ضابطے کے تحت نہیں بلکہ آفریدی قبائل کی صدیوں پرانی روایات کے مطابق کیا گیا۔