• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی پانی ذخیرہ کرنے کیلئے نئے ڈیم اور بیراج تعمیر کئے جائیں، صدر فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد (نمائندہ جنگ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ سیلاب کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے نئے ڈیم اور بیراج تعمیر کئے جائیں، نئے ڈیم اور بیراج تعمیر کرکے نہ صرف سیلاب پانی سے ہونے والے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس سے مزید زرعی رقبہ بھی آباد کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک ہر سال سیلاب اور قدرتی آفات سے ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے اس لئے فوری اور طویل المدتی حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصولی طور پر تمام طبقے ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے پر متفق ہیں۔
اہم خبریں سے مزید