جیکب آباد (رپورٹ :خاوند بخش بھٹی) جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے بجٹ میں کروڑوں کی خوردبرد،محکمہ تعلیم کی جانب سے غیر فعال قرار دیئے گئے اسکولوں کو بھی بجٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈی سی جیکب آباد نواب سمیر لغاری نے سرکاری اسکولوں کے بجٹ میں بدعنوانی کا نوٹس لیکر محکمہ تعلیم خزانہ آفس کے عملے کو طلب کرکے باز پرس کی اور ایک ہفتے کے اندر سرکاری رقم جمع کرانے کے ہدایت کی لیکن مداخلت کے بعد ڈی سی نے بھی خاموشی اختیار کرلی۔ ملنے والی معلومات کے مطابق ضلع کے پرائمری مڈل،ہائی سیکنڈر ی گرلز اور بوائز اسکولوں کے بجٹ سے 2کروڑ 3لاکھ 92ہزار سے زائد کا صفایا کردیا گیا ہے۔