کراچی( جنگ نیوز ) جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کردیا گیا، سابق چیف جسٹس جنید غفار کی مدت ملازمت آج ختم ہوگئی۔قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب پیر 15 ستمبر کو ہوگی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف لیں گے۔وزارت قانون کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج کو اس عہدے پر تعینات کیا۔اس میں مزید کہا گیا کہ وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے لے کر "جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی طرف سے باقاعدہ چیف جسٹس کی تقرری” تک کام کریں گے۔جسٹس جنید غفار نے 14 فروری 2025 کو قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ جسٹس محمد شفیع صدیقی کے دور کے بعد اس کردار میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔