• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریت ہماری قومی شناخت اور ترقی کی اساس ہے، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کو عوام کی آواز ، کمزوروں کی ڈھال اور پاکستانی قوم کی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت ہی ہماری قومی شناخت کی روح اور ترقی کی اساس ہے،جمہوریت کا تحفظ ایک مقدس فریضہ ہے جو ہر شہری اور ادارے پر لازم ہے۔بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ جمہوریت محض ایک طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ عوام اور ان کے نمائندوں کے درمیان ایک عہد ہے، یعنی انصاف، مساوات، آزادی اور وقار کا وعدہ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت شہریوں کی سیاسی عمل میں شراکت، سیاسی تنوع اور سب کے لیے یکساں حقوق کے تحفظ کا نام ہے۔
اہم خبریں سے مزید