• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں گاڑیوں کے معیار پر بڑا فیصلہ، اکتوبر سے 57 حفاظتی اصول لازمی

ٹوکیو(عرفان صدیقی)پاکستان میں مقامی اور درآمد شدہ گاڑیوں کے لیے سخت ترین حفاظتی اصول لاگو کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اب ملک میں تیار اور درآمد ہونے والی گاڑیاں بین الاقوامی معیار کے مطابق ہی سڑکوں پر آ سکیں گی۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اکتوبر 2025ء سے مقامی طور پر تیار ہونے والی تمام گاڑیوں پر 57 حفاظتی معیار لازمی ہوں گے۔ فی الحال مقامی گاڑیوں میں صرف 17 معیار نافذ ہیں جبکہ اکتوبر سے مزید 40 لازمی اصولوں پر عمل درآمد ہوگا۔ اس مقصد کے لیے پاکستان آٹوموٹیو انسٹیٹیوٹ قائم کیا جائے گا جو مقامی پرزہ جات کے معیار کی جانچ کرے گا۔ذرائع کے مطابق حادثاتی ٹائپ “D” گاڑیوں کی درآمد پر مکمل پابندی ہوگی اور 30 ستمبر تک امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کر دی جائے گی۔ درآمدی گاڑیوں کے لیے چیسی اور انجن نمبر، نشستوں کی گنجائش، لوڈ کپیسٹی، ایکسل کی تعداد اور حفاظتی معیارات کی تصدیق لازمی قرار پائی ہے۔ کمزور کارکردگی یا ماحولیاتی اصول پورا نہ کرنے والی گاڑیوں کی درآمد روک دی جائے گی۔الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بیٹری لائف، کارکردگی، پائیداری، چارجنگ اسٹینڈرڈ اور بیٹری ری سائیکلنگ کی لازمی جانچ کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید