کراچی( اسٹاف رپورٹر )آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ سیف سٹی کے تحت فرائض پر مامور ای وی آرز کو شہر میں موجود مختلف اسٹریٹیجیکل لوکیشنز پرتعینات کیا جائے، سیف سٹی منصوبے کے ساتھ پولیس 15،شاہین فورس،سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول،اے وی ایل سی و دیگر کو انٹیگریٹ کیا جائے سسٹم جنریٹڈ پیغام ای وی آرز سمیت تمام فیلڈ فارمیشن یونٹس کو بھی ریئل ٹائم میں موصول ہونا چاہیے،ای چالان سسٹم کی فعالی سے پولیس اور عوام کا براہ راست رابطہ کم سے کم ہوجائے گا، سیف سٹی منصوبے کے تحت ٹریفک،کرائم مانیٹرنگ و کنٹرول سہولت کی رسائی سندھ کے دیگر شہروں تک ممکن بنائی جائے، ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی،ڈی آئی جی ایس پی ایچ پی،آئی ٹی،ٹریفک کراچی اور ایس ایس پی اے وی ایل سے تمام فیلڈ فارمیشنز،ضلعی پولیس اور شہروں میں نصب کیمروں کی انٹیگریشن کے حوالے سے ورکنگ کا آغاز کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت سندھ سیف سٹی پروجیکٹ،ای چالان اور پولیس ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں کیا۔