• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچ کالونی، 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ، 100 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلوچ کالونی پل کے قریب 8 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس ،انتظامیہ اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کرعمارت میں پھنسے 100سے زائد افراد کو ریسکیو کر کے مخفوظ طریقے سے عمارت سے باہر نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، تفصیلات کے مطابق بہادرآباد تھانہ کی حدود بلوچ کالونی بلاک A پل کے قریب رہائشی عمارت میں جمعرات کی صبح اچانک آگ لگ گئی ، اطلاع ملنے پر اسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ اور پولیس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور ایک کانسٹبل کی مدد سے عمارت میں داخل ہو کر وہاں کے رہائشیوں کو دروازے بجا بجا کر آگ لگنے کی اطلاع دی اور تمام افراد کو چھت کی جانب جانے کا کہا ، انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کے دس سے 15 منٹ کے اندر فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچنا شروع ہو گئیں تھی ، چیف فائرآفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فائربریگیڈ کے عملے نے آگ لگنے کی اطلاع پر بروقت کارروائی کی اور چار فائرٹینڈر اور دو اسنارکل کی مدد سے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ، آگ زیادہ نہیں تھی ،لیکن دھواں بہت زیادہ تھا ، انہوں نے بتایا کہ انڈیکس پلازہ 8 منزلہ ہے اور ہر منزل پر 4فلیٹ ہیں ، عمارت کے بیسمنٹ میں گاڑیوں کی پارکنگ ہے اور اسٹینڈ بائی جنریٹر رکھے ہوئے تھے ، جن لوگوں کو گیٹ سے نکال سکتے تھے انہیں گیٹ سے باہر نکالا جبکہ باقی تمام افراد کو چھت پر بھیج دیا گیا تھا جنہیں اسنارکل کے ذریعے محفوظ طریقے سے نیچے اتارا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسٹرکٹ ایسٹ نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آگ منی ٹرک میں لگی تاہم آگ لگنے کی مکمل تحقیقات کرینگے ، عمارت کو کلیئر قرار دینے سے قبل مکمل سرچ اینڈ ریسکیو کا عمل کیا گیا ، دریں اثنا کےالیکٹرک کے مطابق اس کے عملے نے غیر معمولی جرات اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت میں محصور کم از کم 25 افراد کی جانیں بچانے میں کردار ادا کیا، متاثرہ علاقے کو بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر منقطع کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید